پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر ساتھ نظر آئے گے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید نئے آنے والے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے دونوں فنکار ایک ساتھ 8 سال بعد اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔
اداکارہ صنم سعید اور فواد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی ایک ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کی ہدایت کاری پاکستانی فلم ڈائریکٹر عاصم عباسی دیں گے۔
جبکہ اس نئے پراجیکٹ کی کی پروڈیوسر شیلجا کیجروال ہوں گی۔
واضح رہے کہ صنم سعید اور فواد خان نے 2012 میں سپر ہٹ ڈرامے ’ زندگی گلزار ہے ‘ سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ڈھیروں تعریفیں وصول کی تھیں۔