برطانیہ کی سابقہ ڈانسر نے اسلام قبول کرنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سابقہ ڈانسر پریسفون رضوی نے اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد اب دائرہ اسلام میں آنے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں پریسفون نے اسلام قبول کرنے سے قبل گزاری جانے والی زندگی سے بیزاری کااعتراف کیا اور بتایا کہ وہ کم عمری میں لاپرواہ سی لڑکی تھیں جس کے دن ہی نہیں راتیں بھی کلب میں نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کے دوران گزرتی تھیں۔
پریسفون نے کہا کہ اس بیزار زندگی سے تنگ آکر انہوں نے مسجد جاکر اسلام قبول کرلیا،بعد ازاں یونیورسٹی جانے سے ایک سال قبل اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف مزید راغب ہوگئیں۔
سابقہ ڈانسر نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے کپڑے ہی نہیں اپنی شناخت بھی تبدیل کردی، سوشل میڈیا سے اپنی تمام غیر مناسب تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
یہ بھی پڑھیں : برٹنی اسپیئرز کی ’سرپرستی‘ ختم ، آزادانہ زندگی گزارنے کا اختیار مل گیا
پریسفون نے اعتراف کیا کہ اسلام نےان کی زندگی بچائی ہے اور اب وہ تاریک لمحات سے بہتر طور پر نمٹ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ حجاب کرتی ہیں جس کے باعث انہیں مرد بھی تنگ نہیں کرتے اور انہیں اسلام سے متعلق اپنے نظریات بتانے میں کوئی گھبراہٹ یا شرمندگی محسوس نہیں ہوتی۔