پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لئے امریکہ منتقل کرنے والی ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈری فنکار عمر شریف کو حکومت کی جانب سے بہتر علاج کے لئے امریکہ بھیجا جارہا ہے جس کے لئے ایئرایمبولینس کی مدد حاصل کی گئی ہیں۔
سی اے اے کی جانب سے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت ملنے کے بعد ایمبولینس آج کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کریگی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوچکی ہے جو کہ تھر کے راستے کراچی ایرپورٹ پہنچے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کے انتظام مکمل کرلیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمر شریف کی حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں، اس وجہ سے ان کی امریکہ روانگی مؤخر کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکہ کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، 48 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد روانگی کا فیصلہ ہوگا۔
ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ اسی بنیاد پر ایئرایمبولینس کمپنی کو عمرشریف کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، ان کی علاج کے لیے امریکہ روانگی کا نیا شیڈول آئےگا۔