ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرامر ماڈل سوفیا چیونگ سیلفی بنانے کے شوق میں موت کا شکار ہوگئیں۔ سوفیا چیونگ سیلفی کے لئے طرح طرح کے خطرات لینے کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق 32سالہ انسٹاگرامر سوفیا چیونگ ہا پاک لائی پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کررہی تھیں جہاں ایک آبشار کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پول میں گرگئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوفیاچیونگ نے تصویر کے لئے پوز بناتے وقت اپنا توازن کھو دیاتھاجس کے باعث پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں۔حادثے کے بعد ان کے دوست انہیں ہسپتال لے گئے جہاں انتظامیہ کی جانب سے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
سوفیاچیونگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھیروں ایسی تصاویر شیئر کررکھی ہیں جہاں انہیں خطرناک مقامات پر تصاویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔