پاکستانی ڈرامہ انڈسٹڑی کی سینیئر اداکارہ عفت عمر نے اپنے ذاتی زندگی کے متعلق کچھ باتیں کی ہیں۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ عفت عمر نے اپنے کیریئر، پروفیشن اور دیگر معاملات پر بات کی ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری زندگی ہے اور میں ہر کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں۔
اداکارہ عفت عمرنے کہا ہے کہ میرا دل جو کرتا میں ویسے ہی کپڑے پہنتی ہوں اس معاملے میں کسی کو حق نہیں کہ مجھ پر تنقید کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں چھوٹے کپڑے بھی پہنتی ہون اور ڈھکے ہوئے کپڑے بھی اچھے لگتے ہیں لیکن یہ سب میں اپنی مرضی کے مطابق کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں کسی کا کچھ نہیں لے رہی ہوں اسی لئے کسی کو کوئی اختیار نہیں کوئی حق نہیں ہے کہ میرے متعلق باتیں بنائے۔