پاکستانی خوبرو اداکارہ، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اگلے سال عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ملکوں ملکوں گھومنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران عائشہ عمر نے متعدد سوالوں کے دلچسپ انداز میں جواب دیئے۔
شو کے میزبان، نعمان اعجاز کی جانب سےعائشہ عمر سے پوچھا گیا کہ ’کوئی ایسی جگہ جہاں آپ بہت خواہش کے بعد بھی نہ جا سکی ہوں؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمرکے منہ سے بے ساختہ ’خانہ کعبہ‘ نکلا۔
عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ ’وہ خانہ کعبہ جانے کی بہت خواہش مند ہیں اور انشاء اللّٰہ وہ اگلے سال ضرور عمرہ کریں گی۔‘
نعمان اعجاز نے پوچھا کہ ’ کیا آپ کی زندگی میں عمرہ کرنے کے بد کوئی تبدیلی آئے گی؟‘
جس کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمرکا کہنا تھا ’ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بد لیں گی۔‘