پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویرشیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن انہیں اکثر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ اشنا شاہ کی چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین نے سیخ پا ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اشنا شاہ نے پیلے رنگ کا سلک انتہائی شرمناک لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ میں سیاہ رنگ کی اونچی ہیلز بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ نے اپنے بالوں کو کھلہا چھوڑا ہوا ہے۔
اشناشاہ کی اسی لباس میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مغربی کلچر کو فروغ دینے سے بہتر ہے اپنے کلچر کو فروغ دیں۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ نے ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘، ’بشر مومن‘، ’حبس‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔