بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل وانی کپور کا بولڈ لُک ان کے مداحوں کو بھا گیا۔
حال ہی میں وانی کپور کو رنبیر کپورکے ساتھ فلم ‘شمشیرا’ میں بطور ہیروئن دیکھا گیا ، فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن اس فلم میں وانی نے اپنے منفرد انداز اور خوبصورتی سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
وانی کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ اس آوٹ فٹ میں کافی بولڈ لُک دے رہی ہیں۔
وانی کپوراپنی دلکش اداؤں سے لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے کچھ وقت بعد ہی وائرل ہوگئیں اور زبردست لائکس مل رہے ہیں۔