بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی آج ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپور اور بھٹ خاندان کے افراد کے علاوہ کئی قریبی دوستوں کی رنبیر کپور کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور جوکہ دلہا رنبیر کپور کی بہن بھی ہیں، شادی میں شرکت کے لئے اپنے شوہر چھوٹے نواب سیف علی خان کے ہمراہ پہنچ گئی ہے۔
کرینہ کپور کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اورصارفین ان کی خوبصورتی اور ہلکے گلابی رنگ کی ساڑھی کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔