پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر کی جم میں ورک آؤٹ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عائشہ عمر کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل عائشہ عمرکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کریم رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
عائشہ عمرنے جو لباس پہنا ہوا تھا اس کی قیمت 13 لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے ہے۔