ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بھول بھولیاں 3 میں اپنا مشہور زمانہ کردار دوبارہ ادا کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن سپر ہٹ فلم سیریز بھول بھلیاں کی نئی فلم بھول بھلیاں 3 میں ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں اسکرین پرجلوہ گر ہوں گے۔
بھول بھلیاں 3 میں اہم کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے ودیا بالن کے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شئیر کی۔
کارتک آرین نے ایکس (ٹوئٹر) پر بھول بھلیاں میں شامل ودیا بالن کا مشہور گانا شئیرکرتے ہوئے کہا کہ منجولیکا کی بھول بھلیاں کی دنیا میں پھر واپسی ہورہی ہے۔ ودیا بالن کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
جان سے مارنے کی دھمکیاں، جیکولین فریننڈس سکیش چندرکیخلاف تھانے پہنچ گئیں
اداکار فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ اس دفعہ دیوالی زبردست رہے گی۔ودیا بالن نے سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں میں نفسیاتی مسائل کا شکار پراسرار عورت منجولیکا کا کردار ادا کیا تھا جو بہت مشہور ہوا تھا۔
ودیا بالن کے ساتھ اداکار اکشے کماراور پریش راول نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔اداکار اکشے کمار کے بارے میں فلم میکرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھول بھلیاں3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرنے لگیں۔اروشی روٹیلا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی بلاشبہ ایک خوبصورت احساس ہے، بہت خوبصورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی پر مکمل یقین کرنا اور اس کا فیصلہ لیتے ہوئے یہ جان لینا کہ آپ اس کی مکمل زمہ داری لیں گے لازمی ہے۔