بھارتی کرکٹر و ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنائے جانے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹی20 میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے۔
بھارت میں انتہاپسندوں نے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو غدار کہتے ہوئے انہیں پاکستان چلے جانے کے طعنے بھی دیے تھے۔
محمد شامی پر تنقید پر کئی سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات سامنے آئی تھیں اور ویرات کوہلی نے بھی ان کا دفاع کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا تھا۔
ویرات کوہلی کی جانب سے بھی محمد شامی کا ساتھ دیئے جانے پر ایک انتہاپسند نے انہیں ان کی بیٹی سے زیادتی کی دھمکی دی ہے۔
علاوہ ازیں کئی لوگوں نے محمد شامی کی طرح ویرات کوہلی پر بھی غصہ نکالا اور ان کے لیے نامناسب اور سخت زبان استعمال کی۔
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دونوں میچ بھارت ہار چکا ہے، جس کی وجہ سے ٹیم پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔