سڈنی: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔
اشنا شاہ کا ولیمہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوا، ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن بنی اشنا شاہ کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہ رخ خان کے بنگلے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق اشنا شاہ کے شوہر حمزہ امین پروفیشنل گالفر ہیں جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔