رانی مکھرجی ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو 7 فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو ہندوستانی عورتوں کے پردے پر پرانے کرداروں سے کافی فرق مانا جاتا ہے۔
حال ہی میں بالی وڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے ممبئی شہر میں اپنا ایک نیا گھر لیا ہے جو کہ ایک لگژری اپارٹمنٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں اپنا نیا گھر لیا ہے جس کی مالیت 7 کروڑ 12 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کا اپارٹمنٹ 22 منزلہ عمارت میں سمندری منظر نامے کے ساتھ 3 ہزار 545 اسکوائر فٹ پر بنا ہوا ہے جو کہ اداکارہ کے نام پر گزشتہ ماہ ہی رجسٹرڈ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر اور نام آخر کار مداحوں کو بتا دیا
خیال رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف، اداکارہ دیشا پٹانی، بھارتی کرکٹر ہاردک اور کرونال پانڈیا کا اپارٹمنٹ بھی پڑوس میں واقع ہے۔