بالی وڈ کے سپراسٹاررنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کے معاملے کولے کربھارتی میڈیا بالکل دیوانہ ہوگیا ہے۔
فلمی حلقوں میں اس وقت سب سے زیادہ یہی باتیں زیرگردش ہیں کہ عالیہ اپنی شادی پرکس ڈیزائنرکا لباس زیب تن کریں گی، یا رنبیرکپورعالیہ کو ہنی مون کے لیے کس جگہ لے جائیں گے۔
غالبا بالی وڈ کے فلمی پنڈتوں اورمیڈیا کواس شادی کا دلہا اوردلہن سے زیادہ بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹائمزآف انڈیا نے اندرونی ذرایع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سپراسٹارجوڑی کی شادی کی تقریبات 14 اپریل سے شروع ہوجائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنبیرکپورکے ممبئی میں بننے والے نئے بنگلے کی سجاوٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کپور خاندان اپنے چشم وچراغ کی زندگی کے اس اہم دن کویادگاربنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔
ذرائع کا کہنا ہےشادی کی تمام تقریبات اسی بنگلے میں منعقد کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغازممکنہ طورپر13 یا 14 اپریل سے شروع ہوگا اوریہ سلسلہ پنجابی روایات کے مطابق اگلے تین چارروزتک جاری رہے گا۔
شادی کی مرکزی تقریب کے حوالے سے کپوراوربھٹ خاندان کی طرف سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے لیکن اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارات 17 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔