پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ و میزبان عائشہ عمر اپنے کرش سے متعلق سوشل میڈیا پر بتادیا۔
اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے گزشتہ روز انسٹا گرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے ہمیشہ سے کرش رہنے والے بھارتی ہیرو سے متعلق بتادیا۔
عائشہ عمرکا کرش کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی ہیرو ارجن رام پال ہیں۔
ارجن رام پال کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر عائشہ عمر نے اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ میں ہمیشہ سے کرش کا کیپشن بھی دیا۔
یاد رہے کہ عائشہ عمرنے تاحال شادی نہیں کی ہے،اداکارہ کا شادی سے متعلق دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب اللّٰہ کی مرضی ہوگی۔
ایک اور انٹرویو میں عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ اگر کسی کی ایک شادی ناکام ہوچکی ہے تو وہ دوسری شادی بھی کرسکتا ہے، پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی ہے۔