ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت ایک لڑکی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک ڈائیلاگ چل رہا ہے جس میں لڑکا اپنی محبت کا اظہار کررہا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دوستوں الرٹ، چوتھی بیوی اور ہیش ٹیگ استعمال کرتے عامر لیاقت کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت سوشل میڈیا پر اپنی صفائی میں متعدد ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں عامرلیاقت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔
دانیہ شاہ کو آفر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ واپس آتیں تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے آپ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت، دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے ، ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں، اس لئے جارہے ہیں کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔