بالی وڈ کی نامور جوڑوں میں اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ کی جوڑی کا بھی شمار کیا جاتا ہے۔
اس جوڑے کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ رواں سال عالیہ اور رنبیر شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور ان کی شادی اب آنے والے سال تک کے لئے ملتوی ہوگئی ہے۔
ان کی شادی میں تاخریر کیوں ہوئی اور اسکے پیچھے کیا وجوہات ہیں اس حوالے سے بھارتی ہدایتکار آیان مکرجی نے بتایا ہے۔
عالیہ اور رنبیر کی بلاک بسٹر فلم ’براہماسترا‘ آیان مکرجی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور اس فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی شادی میں تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں یہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ میری فلم پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی قربتوں کا کوئی اثر پڑے اس لئے جب کبھی یہ دونوں ایک ساتھ اور ایک دوسرے کے قریب نظر آتے تو میرا ایک ہی جملہ ہوتا تھا کہ ’تم لوگ میری فلم برباد کر رہے ہو۔‘
انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ ان دونوں کو ساتھ دیکھیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کے کچھ اہم فیصلے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ 2017 مین اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھی نے ’براہماسترا‘ فلم سائن کی تھی جس کے بعد رواں سال تک اس فلم کی پروڈکشن جاری تھی۔