پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
یشمیٰ گل کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس میں نامناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل وائرل تصاویر میں اداکارہ کو مختلف لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ کہیں مغربی لباس پہنی ہوئی تھیں اور کہیں مشرقی لباس پہنے ہوئے تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہیں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن یہ انداز ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
یاد رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔