پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے برائیڈل شوٹ سے لی گئیں دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
شیئر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کے ہی زیورات پہنے ہوئے ہیں جو کہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر تا حال لاکھوں لائکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے بھی آگاہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اپنی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔