لاہور :ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے پاکستان میں شہرت حاصل کرنے والی ترکش اداکارہ ایسرا ایلجک (حلیمہ سلطان) اب پاکستانی اداکار ارسلان بٹ کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آنے والی ہیں اور ان کیساتھ سیٹ کی تصویر ارسلان بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئرکردی۔
خوبصورت اداکارہ ایسرا ایلجک کیساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے ارسلان بٹ نے لکھا کہ ”آپ بہت مہربان اور اچھی لڑکی ہیں آپ کا ساتھ بہت پر مسرت تھا“۔اس کے بعد ارسلان نے مزید کہا کہ آپ کا دوبارہ پاکستان آنے کا انتظار رہے گا،پاکستانی کھانے آپ کا انتظار کریں گے“ ۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس پوسٹ کے جواب میں ایسرا ایلجک نے بھی شکریہ کا ایموجی بھیجا۔ارسلان بٹ نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کے بارے میں کوئی تفصیل ابھی تک بیان نہیں کی تاہم وعدہ کیا کہ جلد ہی اس پراجیکٹ کی تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔