کوزیکوڈے : بھارت کی ریاست میں فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹر لگانے پر 6 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
طلبہ کا تعلق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے اسٹوڈنٹ ونگ فریٹرنٹی موومنٹ سے ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مشہور امریکی کافی برانڈ اسٹار بکس کے ایک آئوٹ لیٹ کے باہر فلسطنیوں کے حق میں پوسٹر لگانے پر تیزی سے کارروائی کی۔
یہ واقعہ ضلع کوزیکوڈے کا ہے۔ فاروق کالج کے طلبہ نے جو پوسٹر لگائے تھے ان پر یہ درج تھا کہ محتاط رہنے سے قتل عام تو جاری رہے گا۔چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
ان طلبہ کا تعلق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے اسٹوڈنٹ ونگ فریٹرنٹی موومنٹ سے ہے۔
غزہ پراسرائیل کا دوبارہ قبضہ ،فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں، سعودی عرب
بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں عمرقید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی کالعدم قرار دیتے ہوئے منسوخ کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی عدالت میں 2002 میں ہونے والے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو نامی حاملہ مسلمان خاتون سے اجتماعی زیادتی اور 7 افراد کے قتل میں ملوث 11 مجرموں کی معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے 11 مجرموں کی معافی کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گجرات حکومت کا بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی کا فیصلہ طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال کی ایک مثال ہے۔بلقیس بانو کیس کے ملزمان کی رہائی کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ گجرات حکومت ان مجرموں کی معافی کے احکامات دینے کی مجاز نہیں تھی۔