ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا دوبارہ قبضہ اور فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں۔
سعودی عرب کی وزرات خارجہ نے بیان میں کہاکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں،اس طرح کا کوئی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی وزیروں کے انتہا پسندانہ بیانات کو دو ٹوک انداز میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل کو عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، اس سلسلے میں عالمی برادری کو کوشش کرنا ہوگی۔
کرمان دھماکے،ایران کا ذمہ داروں کو سخت جواب دینے کا اعلان، صدر کا دورہ ترکیہ منسوخ
ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سیل کی گرفتاری کے بعد اس کی منصوبہ بندی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔
ترک میڈیا کے مطابق حکام نے موساد سیل کے ایجنٹوں سے تحقیقات شروع کرنے سے پہلے ان کا اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جس کے بعد گرفتار افراد کو استنبول میں پولیس ہیڈ کوارٹر واپس منتقل کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق موساد کے ایجنٹ ترکیہ میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، یہ افراد بم دھماکے، تخریب کاری، قتل، اغوا، کمپیوٹرز، فونز اور وائی فائی نیٹ ورکس کو ہیک کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موساد میں بھرتی کرنے سے پہلے ان ایجنٹوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے اور ان کی وفاداری کو یقینی بنایا گیا تھا۔