واشنگٹن:افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے امریکی فوجیوں کے انخلا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ فوج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر نے ملاقات میں مزید کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔
واضح رہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ 2 ہزار448امریکیوں کو انکی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم تعلقات کے ایک نئے باب میں داخل ہورہے ہیں اور نئے باب میں امریکا کے ساتھ شراکت داری فوجی نہیں ہوگی۔
اشرف غنی نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کا فیصلہ تاریخی ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اورہم امریکی سفارت خانے میں کام جاری رکھے گے۔