قندوز : افغان شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد کے اندر دھماکا ، دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر دھماکا ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے جب انہوں نے دھماکا سنا۔
افغان طالبان نے دھماکےکی تصدیق کرتے ہوئے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے تاہم انھوں نے اس دھماکے میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔
یاد رہے 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم دو افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے تھے۔