پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکارہ فلک شبیر کے گھر ننھی پری کی پیدائش آج ہوئی ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔
اس پوسٹ میں فلک شیر نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ اللہ نے ان کے گھر اپنی رحمت بھیجی ہے ۔
فلک شبیر نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام الیانہ فلک رکھا ہے جو کہ فلک اور سارہ کی ذات کا حصہ ہے۔
فلک شبیر نے تمام کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ کی اس رحمت کی خوشخبری سنائی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنے ہونے والے بچے کے لئے سجائے جانے والے کمرے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو آفیشلی شیئر کرایا ہے اور کیپشن میں ’ Arriving soon INSHALLAH!’ لکھا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور فلک نے بہت محت سے اپنے ہونے والے بچے کا کمرہ سجایا ہے جس میں ایک بچے کی ضرورت کی ہر شے موجود ہے۔