افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں دھماکا ہوا ہے۔
افغانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں طالبان کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے نائب ترجمان عاقل جان اوزم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا صبح تقریباً 11 بجے کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں ایک فوجی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔
افغانی وزارت داخلہ کے حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔