بھارتی اداکارہ شہناز گل نے کی نئی اور بولڈ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ شہناز گل کی یہ تصاویر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئیں ہیں۔
اداکارہ کا یہ انداز دیکھ کر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب اسے سوشل میڈیا پر بہت پسند بھی کیا جارہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے کام پر توجہ دینی شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شہناز گل نے کئی ماہ پہلے اپنی کچھ بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں جسے بہت پسند بھی کیا گیا تھا۔
بعدازاں اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اداکارہ شہناز گل طویل عرصے بیماری میں مبتلا تھیں جس کے بعد بہت ہی سست روی سے انہوں نے اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : لتا منگیشکرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اسپتال میں داخل
واضح رہے کہ اداکارہ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے مقبول ترن شو ’لوسیفر‘ کا حصہ بنی ہوئی بھی نظر آئیں گی ۔