غزہ: اسرائیل رفاہ کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے دعوے سے مکر گیا، صیہونی فوج نے رفاہ کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ کو نشانہ ڈالا۔
کچھ روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، کھانا، پانی اور دواؤں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
اسرائیلی حملے کے بعد امدادی سامان کے 40 ٹرکوں کا قافلہ رفاہ بارڈر پر پھنس گیا ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امدادی سامان کا قافلہ رفاہ بارڈر پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا، کلیئرنس ملنے کے بعد سامان روانہ کیا جائے گا۔
اسرائیل فلسطین تنازع: چین نے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق رفاہ بارڈر پر امداد کے 40 سے زائد ٹرک غزہ جانے کے منتظر ہیں، غزہ کیلئے یہ تیسرا امدادی ٹرکوں کا قافلہ ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کیلئے روزانہ سو امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔
امریکا نے کہا ہے کہ 7اکتوبر کو شروع ہونے والی کشیدگی میں کسی بھی جنگ بندی کا مطلب مسلسل اسرائیلی مصائب ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک بیان میں ترجمان میتھیو ملر کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ ہماری توجہ غزہ میں امداد پہنچانے پر مرکوز ہے۔ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی کشیدگی میں کسی بھی جنگ بندی کا مطلب مسلسل اسرائیلی مصائب ہوگا۔
چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ وانگ یی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہی انہوں اس بات پر زور دیا کہ ساتھ ہی ان ممالک کو بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے تاکہ جنگ میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔