پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ کورونا مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کوروناوبا کے آغاز سے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے، کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اومیکرون وائرس سے متاثرہیں۔
کوروناوبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کمانڈر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کوروناکوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کوروناسے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اور روس کی جانب سے کوروناویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔