پاکستانی اداکارہ ثنا فخر کی ورک آؤٹ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل ثنا فخر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کو دیکھنے کے بعد مداح خوب محظوظ ہورہے تھے۔
گزشتہ دنوں ثنا فخر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ نفرت کرنے والے اور گالیاں دینے والے افراد کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔