حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی صدر منتخب ہوگئیں۔
صدارتی امیدواروں میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا جس کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہوئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کےانتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی آج ہوئی جس میں دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زائد ووٹ ملے جس کے بعد وہ بھارت کی پندرہویں صدر منتخب ہوگئیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے
اطلاعات کے مطابق مخالف امیدوار یشونت سنہا نے دروپدی مرمو کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ بطور صدر آئین کی محافظ بن کر بلا خوف کام کریں گی۔
واضح رہے کہ بھارت کے پندرہویں صدر کی حلف برداری 25جولائی کو ہو گی۔