قاہرہ : مصر نے زخمی فلسطینیوں کو محصور علاقے سے منتقل کرنے کے لیے 40 ایمبولینسیں غزہ کی پٹی کو مصر سے ملانے والہ رفح چوکی کو عبور کرنے کے لیے بھیج دی ہیں ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مصر نے زخمیوں کے اہل خانہ کی میزبانی کے لیے اریش اور شیخ زوید شہروں میں تین علاقے مختص کیے ہیں۔
انہوں نےمزید بتایا کہ شمالی سینائی اور قاہرہ میں مصر کے 8 اسپتال زخمیوں کے علاج کے لیے تیار ہیں۔دریں اثنا مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے منگل کو رفح کراسنگ کا دورہ کیا اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے عمل کا بھی معائنہ کیا ہے۔
عالمی برادری اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ رکوانے کے لئے کچھ نہیں کر رہی، اقوا م متحدہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران ’’سیو فلسطین ‘‘ کے نعرے لگ گئے۔
امریکی وزیر خارجہ باقی وزراء کے ہمراہ اسرائیل یوکرین فنڈنگ کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے کہ ہال میں موجود دو خواتین نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔
خواتین کے نعرے سن کر امریکی وزیر خارجہ تقریر کرتے کرتے خامو ش ہوگئے، دونوں خواتین کو سکیورٹی اہلکار ہال سے باہر لے گئے۔