پرتگال کے صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کی مشاورتی باڈی کونسل آف اسٹیٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور ان کی تجویز کو منظور کر لیا ہے جب قانون سازوں نے گزشتہ ہفتے حکومت کے 2022 کے بجٹ بل کو مسترد کر دیا تھا، جس سے اسنیپ الیکشن کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔
صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے ارکان کی اکثریت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی منظوری دی ہے، لیکن اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اچانک انتخابات کب ہو سکتے ہیں۔
ریبیلو ڈی سوسا کو ابھی بھی تحلیل کے حکم نامے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے اور پرتگالی اخبار ایکسپریسو نے رپورٹ کیا کہ وہ تاریخ پر غور کرنے کے لیے وقت چاہتے ہیں۔