تہران: ایران نے عمانی سمندر میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا اور ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عمان کے سمندر میں ایران کے آئل ٹینکر پر امریکی قبضے کی کوشش ناکام بنائی گئی،ایرانی بحریہ نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور ٹینکر کو بچایا۔
مقامی میڈیا نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو عمان کے پانیوں میں ضبط کرلیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ایرانی بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بروقت کارروائی کی اور چرائے گئے جہاز کو واپس ایرانی پانیوں میں لے آئی۔
امریکی حکام نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ ایران کی بحریہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے ایران کا الزام غلط ہے۔