پے پال، اسپیس ایکس کے بانی اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے حوالے سے مشہور کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک کا شمار دنیا کے چند امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔
ایلون مسک کے حالیہ اثاثوں کی مالیت ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 253 ارب ڈالرز ہے۔
انہوں نے حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خرید لیا ہے۔
ٹوئیٹر خریدنے کے بعد سےایلون مسک کی جانب سے متعدد ٹوئیٹس کی گئی ہیں جن میں مختلف اشارے دیے گئے ہیں۔انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اُن کا اگلا ہدف معروف سافٹ ڈرنک برانڈ ’کوکا کولا ‘ ہے ۔
اب ایلون مسک کے نام سے ایک ٹوئیٹ زیر گردش کرہی ہے جس میں وہ مشہور بین الاقوامی فوڈ برانڈ ’مکڈونلڈز‘ کو خرید کر اس کی آئس کریم مشینوں کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں۔
تاہم ایلون مسک کی جانب سے اس کا اسکرین شاٹ لگاکر تردید کرتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا گیا کہ ’سنو ، میں معجزے میں نہیں کرسکتا‘۔