لندن: جنوبی لندن میں گھرمیں آگ لگنے سے 4بچے ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 3 اور 4 سال تھیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے علاقے سٹن کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے4 بچے ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 3 اور4 سال تھیں۔ چاروں بچے جڑواں تھے۔
لندن فائر بریگیڈ کے مطابق آگ سے جل کرہلاک ہونے والے بچے گھر میں اکیلے تھے۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں 60 فائرفائٹرزنے حصہ لیا۔
روس اور نیٹو ممالک کی ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے کسی کوگرفتارنہیں کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
لندن کے مئیرصادق خان نے آتشزدگی سے 4 بچوں کی ہلاکت پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔