ممبئی:ویر اداکارہ زریں خان اور رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانیوالے شواشش مشرا کے تعلقات بارے افواہیں زیرگردش تھیں اور خود اداکارہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ہم زندگی کے ایک خوبصورت فیز میں ہیں“۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق زریں خان نے بتایاکہ ’ ہم ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں، ہم ایک جیسے ہی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے، دیکھتے ہیں یہ کہاں پہنچتا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے بارے ابھی ابھی پتہ چلا، سال کے شروع میں اُن سے ملی تھی لہٰذا ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا بہت جلد ہوگا، ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور یہی سب کچھ ہے‘۔
جب پوچھا گیا کہ آپ مشرا سے ملاقاتیں کررہی ہیں تو ان کاکہناتھاکہ مل رہی ہوں یا نہیں، ہم بہترین دوست ہیں، میں پرانے نظریات کی حامل ہوں اور ان معاملات کو جانتی ہوں، ہم ایک خوبصورت مرحلے میں ہیں ، میں پسند اور لطف اندوز ہورہی ہوں۔
دونوں کے درمیان رومانس کے بارے سوال پر زریں خان نے شرماناشروع کردیا اور کہا کہ میری نجی زندگی ہی ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں بات نہیں کرتی ، مجھے یہ انتہائی عجیب لگتا ہے‘.
مشرا کے بارے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھاکہ ’ وہ ایک بڑا شخص ہے، میں اس حقیقت کو بھی پسند کرتی ہوں اور بچوں جیسی ان کی شخصیت ہے، بالکل میری طرح، وہ کچھ بھی دکھاوا نہیں کرتے اور ہم دونوں کے درمیان دیانتداری ہے‘۔