ریاض: سعودی وزٹ ویزے پر مملکت آنے والوں کیلئے توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم توکلنا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزٹ ویزا ہولڈر نے استفسار کیا کہ مذکورہ ویزے پر مملکت آنے والے کا توکلنا کس طرح رجسٹر کیا جائے؟۔
ایپ انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ وہ افراد جو وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں رجسٹریشن اور اکاؤنٹ بنانے کے لیے پاسپورٹ نمبر کی ضرورت ہوگی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے نمبر درج کرنے کے بعد توکلنا ایپ پر رجسٹریشن ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ توکلناایپ کے لیے ہر شخص کا علیحدہ اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے تاہم اکاؤنٹ توکلنا کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت نے مشکل آسان کردی
قبل ازیں توکلناایپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ توکلناایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟۔ ایپ انتظامیہ نے سوال پر وضاحت کی کہ وہ ممالک جہاں توکلناایپ کام کررہی ہے ان کی فہرست توکلناکی ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔