تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایاکہ سفید فاسفورس بم کا استعمال ان علاقوں میں کیا گیا جہاں عام شہری نہیں تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد حزب اللہ کی لانچنگ سائٹس کو ظاہر کرنا تھا۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفید فاسفورس کا استعمال ماسکنگ کے مقصد کے لیے تھا نہ کہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق حملے کے مقصد کے لیے۔
امریکی اخبار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے، وائٹ فاسفورس بم حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
48 گھنٹوں میں 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، حماس
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، جنگ کے مقاصد حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں حماس بریکنگ پوائنٹ کے قریب ہے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں ایک صحافی کے والد بھی شامل ہیں۔
ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس کے شمالی محاذ پر دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے، جبکہ تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہ