غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کیا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، ہم نے غزہ میں اسرائیل کے 44 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا،
اسی دوران 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاونٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر کیے جانے والے حماس کے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔
نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا
غزہ کو غیرمعمولی انسانی تباہی کا سامنا ہے، قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ کو غیر معمولی انسانی تباہی کا سامنا ہے، غزہ کی صورتحال دنیا بھر کے لوگوں کو عالمی نظام قانون سے متعلق کچھ جائز سوالات پوچھنے پر مجبور کر رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحا فورم سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری کے باوجود غزہ میں نئی فائر بندی اور حماس کے پاس موجود مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری کا تسلسل ہمارے لیے اس کھڑکی کو صرف تنگ کر رہا ہے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے نہیں بلکہ مذاکرات کی وجہ سے رہا کیا گیا، قطر اسرائیل اور حماس پر کم امکانات کے باوجود جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے دبا ڈالے گا۔