بھارتی شہر ممبئی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک ہونے افراد کی تعداد 19 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے کرلا نائیک سوسائٹی میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ پیر کی شب اچانک گر گیا تھا۔
عمارت کا ملبہ ہٹانے سمیت دیگر امدادی کام جاری ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں، سرکاری دفاتر میں اجتماعی عبادت کی اجازت دیدی
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو 5-5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔