ترکی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، استنبول میں طوفانی ہواؤں کی شدت سے کلاک ٹاور گر گیا، جبکہ ہائی وے پر ٹرک الٹ گئی۔
ترکی حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی موسم کے باعث آبنائے باسفورس جہازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی، تیز ہوا کے باعث پانچ طیاروں کو انقرہ اور ازمیر کے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا جسے استنبول میں اترنا تھے۔
خراب موسم کی وجہ سے باسفورس کو دونوں سمتوں میں عبورکرنے والے بحری جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
صبح کے وقت سے ہی تیز ہواؤں کا اثر استنبول شہر تک پہنچنا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے حکام کو بحیرہ مرمرہ اور آبنائے باسفورس میں بحری سفر منسوخ کرنا پڑا۔
استنبول میونسپلٹی کے مطابق طوفان کی وجہ سے درجنوں چھتوں اور تقریباً 200 درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔