معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز کنسرٹ میں گلوکاری کی اس دوران ہانیہ عامر بھی پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف گلوکار عاصم اظہر کی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہانیہ عامر کو واضح طور پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامرکی ویڈیو ریکارڈ کرکے شیئر کردی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامرکی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامراور عاصم اظہر کافی اچھے دوست تھے لیکن بعد میں ان دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں بھی گردش میں رہیں۔