تل ابیب: اسرائیل اور نیویارک کی حالیہ تحقیق میں انکشاف میں ہوا ہے کہ 7اکتوبر کو حماس کے حملے اور اسرائیل کی غزہ میں مسلسل بمباری کے بعد ہر تین میں سے ایک اسرائیلی میں پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی)نامی ذہنی بیماری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
اسرائیل اور نیویارک کی حالیہ تحقیق میں انکشاف میں ہوا ہے کہ 7اکتوبر کو حماس کے حملے اور اسرائیل کی غزہ میں مسلسل بمباری کے بعد ہر تین میں سے ایک اسرائیلی میں پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی)نامی ذہنی بیماری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اسرائیل کی اچوا اکیڈمک کالج حیفہ یونیورسٹی اور نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی۔
کم عمر فلسطینی وی لاگر بمباری کے دوران بھی مسکراتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا
رپورٹ کے مطابق تحقیق میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 420 اسرائیلیوں سے غزہ میں حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے بارے میں سروے کیا گیا۔سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 34 فیصد اسرائیلیوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات تھیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جو ان حملوں سے براہ راست متاثر ہوئے یا جنہوں نے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو کھو دیا، ان میں سے 50 فیصد سے زائد اسرائیلی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی علامات میں مبتلا ہیں۔حماس کی جانب سے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ پر مسلسل شدید بمباری جاری ہے
،
ان حملوں میں 12 ہزار سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں جب کہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہوچکے ہیں، مارے جانے والوں میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔