نیویارک : ہفتہ کے روز نیویارک شہر کی شان کہلانے والے ٹائمز اسکوائر میں رمضان المبارک کے موقع پر ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے پر روزہ افطار اور تراویح کی نماز ادا کی۔
نیویارک کے سٹی ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے تراویح کی نماز کی ادائیگی کے دلوں کو چھو لینے والے خوبصورت مناظر کے لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ٹائمز اسکوائر پر پہلے روزہ کے موقع پر افطار کے لیے تقریباً 1,500 کھانے لوگوں میں تقسیم کیے گئے قرآن مجید کی تلاوت کی گئی اور منتظمین نے مقدس اسلامی مہینے کے دوران منانے کے معنی کے بارے میں تقاریر کیں۔
خطاب میں مقررین نے کہا کہ ’’ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی وضاحت کرنے کے لیے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے۔
یاد رہے کہ پہلی بار نیویارک ٹائمز اسکوائر میں اس قسم کا مذہبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔
خیال رہے رمضان المبارک کے مہینے کا دنیا بھر میں آغاز ہوچکا ہے اور تمام مسلمان عبادت میں مشغول ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائمزاسکوائر کو نیویارک کا قلب مانا جاتا ہے ،جہاں روشنیوں کا سیلاب ہوتا ہے جبکہ اشتہاری ویڈیو وال سے پورا علاقہ جگمگاتا رہتا ہے ،ساتھ ہی میوزک کا شور بھی رہتا ہے۔