ویٹیکن سٹی: ویٹیکن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے نام پر بھیجے گئے لفافے میں سے پستول کی 3 گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس کے نام پر ان کی رہائش گاہ کے پتہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لفافہ میل باکس میں رکھا گیا تھا جس میں سے تین گولیاں نکلی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ڈاکیے نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی جوکہ پوپ کے رہائشی پتہ پر بھجوایا گیا ہے ، اس لفافے کو فوری طور پر ضبط کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیھتولک بورڈنگ اسکول کے قریب سے 750 سے زائد بچوں کی قبریں دریافت
واضح رہے کہ شہری حکام کے ترجمان کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔