میڈرڈ:سپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں سے شاہراہیں بند ہونے سے لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے جبکہ ہنگامی حالات کے پیش نظر حکام نے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زراگوزا شہر میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، ریلوے لائنز سیلاب کی زد میں آنے سے متعدد ٹرینیں روک دی گئیں، سیلابی ریلوں میں درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
فلسطینی صدر نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی روابط معطل کر دیئے
ہنگامی صورت حال کی وجہ سے مقامی پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا، پولیس نے شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں گاڑی نہ چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ایک خاتون نے کار پانی میں ڈوبنے پر گاڑی کی چھت پر چڑھ کر جان بچائی، 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔