کراچی: ڈرامہ سیریل تیرے بن کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان ہوگیا ہے۔
ڈرامے کے پروڈیوسر عبد اللّٰہ کادوانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔
شاہ رخ خان کی صحت کے حوالے سے مداحوں کے لیے اچھی خبر
انہوں نے اپنے پارٹنر اور دوست اسد قریشی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کی وجہ اسد قریشی کی قیادت ہے۔ عبد اللّٰہ کادوانی نے ڈرامے کی شاندار کامیابی پر ہدایتکار سراج الحق، رائٹر نوران مخدوم اور پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی کے جواب میں ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ہم تیرے بن کا سیزن 2 بنائیں گے۔