انقرہ : ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔
حمکران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے تین سابق قانون ساز اراکین نے استنبول کے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر آفس میں درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست جماعت کے 3 سابق قانون سازاراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ۔
امریکا اور برطانیہ نے حماس سے وابستہ افراد اور گروہوں پر مزید پابندیاں لگا دیں
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات دائر کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، دنیا اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں، اسرائیل اس سوال کا جواب دے کہ اس کے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں۔
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ حماس دہشتگرد نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے، حماس کو فلسطینی عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے، غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔